کراچی(اے بی این نیوز)حکومت سندھ نے دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات، پارکوں، گلیوں اور شاہراہوں پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ داخلہ کی پابندی کے حکم نامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جا ئے گا ۔حکومت سندھ کی طرف سے کراچی کے آٹھ مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی گئی ہے،سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی سپرہائی وے کے بجائے نادرن بائی پاس اسکیم 45 تیسرٹاون میں 700 ایکڑ رقبے پر لگائی جائے گئی ۔مویشی منڈیاں آسو گوٹھ ملیر 15، کیٹل منڈی لانڈھی، رائس گودام بابرمارکیٹ لانڈھی ، منگھوپیر نزد ہمدرد یونیورسٹی , مو اچھ گوٹھ , بلدیہ ٹاون لگے گی۔ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اورکراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں بھی مویشی منڈی لگائی جائے گی ۔
