اسلام آباد (اے بی این نیوز)تحریک انصاف کے رہنماراجہ خرم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے میرا ورکر اہم ہے جو دن کو دھاڑی لگاتا ہے اور اپنے بچوں کو پالتا ہے ،میں نے عمران خان کو بہت اچھا لیڈر پایا،9 مئی کو پرتشدد واقعات ہوئے ایسے اداروں پر حملے ہوئے جو ہمارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں،،9 مئی کو شہداء کی تصاویر سمیت جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کئے گئےان سب واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں،ان واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے،جو لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے،راجہ خرم نواز کا ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف کے عہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان،سیاست کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں اپنے عوام سے مشاورت کروں گا ۔آج این اے باون کی ساری ٹیم نو مئی کے پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیںہمارے ادارے سرحدوں پر ہماری حفاظت کرتے ہیں جی ایچ کیو پر حملے کی مزمت کرتے ہیںملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔ ایسے لوگ جو ملوث نہیں ان کی رہائی ہونی چاہیےاسلام آباد میں ہمیشہ احتجاج ہوتے ہیں یہ ہمارا آئینی حق ہے ہمیشہ پرامن احتجاج کیامیری ٹیم اور میں اپنے عہدوں سے دستبردار ہوتے ہیں حلقہ انتخاب کے لوگوں سے مشاورت کے بعد سیاست سے دستبردار ہو رہے ہیںموجودہ حالات میں اداروں کو چاہیے کہ سب مل کر بیٹھیںلوگوں سے مشاورت کر کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔جب سیاست چھوڑ دی تو پی ٹی آئی بھی چھوڑ دی۔۔میں نہیں کہہ سکتا کہ عمران خان نے کسی کو اشتعال دلایا ۔۔مگر جو ہوا ہے وہ اچھا نہیں ہوامیں نے پارٹی کے لیے اس لیے محنت کی کہ ہم اپنے لوگوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔
