اہم خبریں

پاک فوج اور عوام کے درمیان احترام کا رشتہ ختم نہیں کیا جاسکتا، شہزاد وسیم

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے،تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک میں آئین کی بالادستی کو یقینی بناسکتی ہیں۔ماضی کے تمام واقعات بھی قابل مذمت ہیں مگر نو مئی کے واقعات نا قابل قبول ہیں۔ملک کو آج سالمیت اور استحکام کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے۔پاک فوج اور عوام کے درمیان محبت کا رشتہ ختم نہیں کیا جاسکتا، سیاسی قیادت عوامی فلاح اور ملکی استحکام کیلئے موثر کردا ر ادا کریں۔بحثیت اپوزیشن لیڈر سینیٹ سمجھتا ہوں مجھ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے،اپنے گھر کو آگ لگا کر چراغاں نہیں کیا جاتا۔فوج اور عوام کے درمیان محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے۔ مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں،میں پی ٹی آئی کا سینیٹر ہوں تب ہی میں اپوزیشن لیڈر ہوں، سینیٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا،شہداء کے خاندانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتا ہوں،بحثیت اپوزیشن لیڈر میرا بھی فرض ہے کہ میں بھی اس وطن کے لیے اپنا کردار ادا کروںاللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو

متعلقہ خبریں