اہم خبریں

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن لندن روانہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن لندن روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن چند روز برطانیہ میں قیام کریں گے۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن لندن میں نواز شریف سےبھی اہم ملاقات کریں گے۔ نواز شریف سے ملکی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کرینگے، پی ڈی ایم سربراہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

متعلقہ خبریں