راولپنڈی (اے بی این نیوز)جی ایچ کیو راولپنڈی گیٹ پر حملہ کرنیوالے ایک اور ملزم کی شناخت ہوگئی،راجہ ماجد حسین دھنیال جی ایچ کیو پر حملے سے قبل مظاہرین کو اُکستاتا رہا، راجہ ماجد حسین دھنیال پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا سینئر نائب صدر ہے ۔ راجہ ماجد حسین دھنیال نے ریاست مخالف نعرہ بازی اور توڑ پھوڑ میں مرکزی کردار ادا کیا۔
