اہم خبریں

آزاد کشمیر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ، عوام کا دھرنا 8ویں روز میں داخل

آزاد کشمیر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ، عوام کا دھرنا 8ویں روز میں داخل

راولاکوٹ(نیوزدیسک) آزاد کشمیر بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافے ، بجلی بلوں میں ٹیکسز کیخلاف پونچھ ڈویژن میں عوام کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل عوام کا حکومت کے خلاف شدید احتجاج آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ ان خیالات کا اظہار سردار ساجد اعظم، نعیم افضل، عابد شفاعت، زبیر صدیق، طاہر امین، افتخار سرور، ناصر لیاقت، مولانا عبدالودود و دیگر نے شرکائے دھرنہ سے خطاب کے دوران کیا اور کہا کے اگر پرامن دھرنوں سے عوام مطالبات پورے نہ کیے گئے تو کسی بھی راست اقدام سے گریزنہ کریں گے اگلہ مرحلہ حکمران اشرافیہ کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو گا حکمران منظم سازش کے تحت ریاست کے امن کو داؤ پر لگا رہے آٹے کی قیمتوں میں کمی ہرحا ل میں حکمران طبقہ کو کرنا پڑے گی قبل اس سے کہ عوامی طاقت سے حقوق چھین کر لیں حکمران خود اپناقبلہ درست کریں اپنے اپنے حلقوں میں ان کا داخلہ بند کردیں گے ریاستی مشینری کو جام کر کے مطالبات کی منظوری کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں