اہم خبریں

سابق وفاقی وزیرخسرو بختیار نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا

لاہور(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما تحریک انصاف خسرو بختیار نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔۔ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کہا تھا کہپی ٹی آئی قومی اداروں کیساتھ محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ اس پالیسی سے پارٹی کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔ کورکمیٹی کی رکنیت اورجنوبی پنجاب کی صدارت سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔خسرو بختیار نے کہا کہ 9 مئی کے سانحہ نے مجبور کردیا کہپی ٹی آئی کے سیاسی ویژن سے لاتعلق رہوں ۔عمران خان کیساتھ مزیدنہیں چل سکتا۔ پاکستان کامستقبل محاذ آرائی کی سیاست میں ہرگز نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں