اہم خبریں

عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے،فردوس عاشق کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر ورہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملے کا پلان زمان پارک میں ہوا۔ عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیںچل سکتے ۔ اپنی راہیں پی ٹی آئی سے جدا کررہی ہوں۔نو مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کرکے مرکزی کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔ اور انہیں عبرتناک سزاد ی جائے ۔ سابق وفاقی وزیرورہنما پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاست بھی کرنی ہے اور ملکی مفادات کا خیال بھی رکھنا ہے ۔ نو مئی کے واقعات سے ہر پاکستانی کے روح کو نقصان پہنچا، سازش کا مقصد غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنا تھا ۔

متعلقہ خبریں