پشاور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن خیبر پختوانخوا کے نظریاتی گروپ کی جانب سے پارٹی قائد میاں نواز شریف کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پارٹی تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے اور اس کاذمہ وار امیر مقام ہے ،جمعہ کو لکھے گئے خط کے مطابق ترجمان ن لیگ نظریاتی گروپ ارباب خضرحیات نے کہاکہ امیر مقام کو فوری ہٹا کر آرگنائیزنگ کمیٹی بنا کر انٹرا پارٹی انتخابات کروائے جائیں، پارٹی کارکن مایوسی کا شکار ہے جبکہ امیر مقام اور اس کا ٹولہ کرپشن میں ملوث ہے، ارباب خضرحیات نے کہاہ نظریاتی کارکنوں کو دیوار سے لگایا گیا ہے اور منظور نظر افراد کو نوازا جا رہا ہے، آئندہ الیکشن میں پارٹی کو امیدوار ملنا بھی مشکل نظر آ رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ مشرف دور میں پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے سینئر رہنماوں و کارکنوں کا کوئ پرسان حال نہیں ، اگر امیر مقام اور ان کی ٹیم کو نہ ہٹایا گیا تو نظریاتی کارکن خاموش نہیں بیٹھیں گے، ارباب خضرحیات سردار مہتاب ، اقبال جھگڑا ، پیر صابر شاہ ، عبدالسبحان جیسے نظریاتی لیگیوں کو نظرانداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،پارٹی کی مرکزی قیادت خیبر پختونخوا میں پارٹی اختلافات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ارباب خضرحیات نے کہاکہ نوازشریف پارٹی کی مرکزی قیادت کی کمیٹی بنا کر صوبہ کے حالات پر سخت ایکشن لیں ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کا جاں نثار ورکرز یا تو پارٹی چھوڑ گئے یا پھر خاموشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ قائد نوازشریف اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پارٹی کو صوبہ میں ختم ہونے سے بچائے ۔خیبر پختونخوا میں پارٹی کا وجود ختم کرنے کے ذمہ وار صرف امیر مقام ہے ۔اس موقع پر ایثال خان، فرید مفکر، غلام حیدر خان، ڈاکٹر ظاہر شاہ، سلیم دولت زئ، پیر عظمت شاہ، ناصر خان ، گل خان چنگیزی، آیاز آفریدی ، نعیم باور، عامر الیاس، سبز علی ، سیار علی نے کہاکہ پارٹی کا بچہ بچہ میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے ۔ نظریاتی ورکرز صوبہ بھر میں کنونشن منعقد کر کے پارٹی کو منظم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروائے گئے تو نظریاتی کارکن اپنا صدر و جنرل سیکرٹری نامزد کر دینگے ۔
