اہم خبریں

سیاسی جماعتوں کے تنازعات کو رکنا ہوگا، مصدق ملک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے تنازعات کو رکنا ہوگا، ایسے تو کر یا نہ کی دکان نہیں چلتی ،ملک کیسے چلا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کہا کہ روسی تیل کا جہاز ،عمان پہنچ گیا ،چند روز میں پاکستان میں روسی تیل ہوگا، اس تمام عمل کو ساڑھے 4 ماہ لگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گیس پر 1700 ارب روپے کا گردشی قرض تھا،ہم نے صفر کردیا ہے ، ہم بجٹ میں چھوٹے کاروبار کرنیوالوں کو سہولتیں فراہم کریں گے ،اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں