اہم خبریں

پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری نجی سکول اور ہمسائے کے گھر پہنچ گئی ،ایک گھنٹہ تلاشی

لاہور(اے بی این نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ساتھ دینے والوں کیخلاف پی ڈی ایم حکومت کی انتقامی کارروائیاں جاری ، لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے ہر جگہ چھاپوں کا سلسلہ جاری ، پولیس ٹیم چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئے نجی سکول اور ہمسائے کے گھر پہنچ گئی ، پولیس کا نجی سکول اور پرویز الٰہی کی رہائش گاہ سے ملحقہ گھر کا ایک گھنٹے تک محاصرہ جاری رہا ، پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کی طرف آنیوالے تمام راستے بھی بند رکھے گئے ۔

متعلقہ خبریں