اہم خبریں

رکن اسمبلی سندھ عباس جعفری نے بھی عمران خان کو چھوڑ دیا

کراچی(نیوزڈیسک)رکن سندھ اسمبلی پاکستان تحریک انصاف عباس جعفری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔عباس جعفری کا کہنا تھا کہ والد کی طبیعت انتہائی ناساز ہے ، آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں، والد کی دیکھ بھال کیلئے ضروری ہے کہ فی الحال سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلوں،عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ابھی تحریک انصاف کیساتھ کام نہیں کرسکتا، تاہم جلد سیاسی مستقبل کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا۔ نو مئی کے افسوسناک واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنما ئوں نے پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔قبل ازیںمسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ ، سنیٹر عبدالقادر ، ملائیکہ بخاری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں