اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سانحہ 9 مئی جلاؤ گھیراؤ واقعات کے بعد رپوش پی ٹی آئی قیادت اور شرپسند مظاہرین کیخلاف سخت کارروائی کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ۔خیبرپختونخوا ،پنجاب سمیت دیگر مقامات پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا جائیگا ۔ اجلاس میں خفیہ اداروں کے حکام بھی موجود ہوں گے ، رپوش پی ٹی آئی قیادت کیخلاف کارروائی کی بھی منظوری لی جائے گی، چھاپوں کیلئے پولیس اور فورسز کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔
