اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ء اسد عمرقید تنہائی سے رہائی کے ایوان صدر پہنچ گئے،اہم ملاقات ، اسدعمر نے صدرعلوی کو پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجوہات بیان کیں، دیگر امور پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں 9 مئی کے واقعات پر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اور اسد عمر نے اظہارافسوس کیا،۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے صدر علوی کو قید کے دوران گزرنے والے دنوں کے بارے میں بھی بتایا،دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر بھی تفصیلی مشاورت کی۔ اس اہم ملاقات میں اسدعمر نے قید کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے صدر مملکت علوی کو آگاہ کیا،ڈاکٹر عارف علوی نے بھی معاملات کو سنبھالنے کیلئے اپنی کوششوں بارے بتایا۔ واضح رہے کہ صدرمملکت نے اسدعمر کو رہائی کے بعد کھانے پر مدعو کیا تھا،عارف علوی نے اسد عمر کو ایوان صدر کا کھانا بھی کھلایا۔اسد عمر ملاقات کے بعد اہل خانہ سے ملنے کراچی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ اس ملاقات میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاملات کے حل کے لئے ثالثی کی بھرپور کوشش کی،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے، غلطیاں دہرانی نہیں چاہئیں، سیاست میں لچکدار رویہ اپنانا چاہئیے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سیاست میں انانہیں ہونی چاہئیے، ماضی میں ہونے والی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔
