اسلام آباد (اے بی این نیوز )مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ قائم ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کل جوڈیشل کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا ، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن رضوی شامل ، ،عمران خان سمیت 4 افراد نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو چیلنج کیا تھا،، حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن ، قائم کیا تھا ، جوڈیشل کمیشن میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس کے چیف جسٹس بھی شامل تھے
