اسلام آباد(اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے صدر کو ایک دن انتخابات کی تاریخ کیوں نہیں دی؟ چیف جسٹس کے پنجاب انتخابات کیس نظرثانی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس،،، الیکشن کمیشن نے صدر کو نہ سکیورٹی کا بتایا نہ فنڈز کا، جسٹس عمرعطابندیا ل کے ریمارکس،، سیاسی جماعتوں کے مفادات اس کیس سے جڑے ہوئے ہیں،،9 رکنی بینچ نے اپنے آرڈر میں اہم نکات اٹھائے،، قانون نکات پر بات کرنے کے بجائے بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا،،،9 رکنی سے پانچ رکنی بینچ کی بنیاد بھی عدالتی حکم ہے،، آپ بھی اپنے دوستوں کو سمجھائیں،، ہمارے دروازے پر کھڑے ہو کر اتنی سخت باتیں نہ کریں ، چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ،، مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔















