اہم خبریں

چاہتے ہیں جو بھی بہتری ہو ملک کیلئے ہو، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور ہائیکورٹ میں نگران صوبائی حکومت کو کام سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔تفصیلات کے مطا بق چیف جسٹس مسرت ہلالی اورجسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اس درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کیے ہیں اور فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا ہے۔دورانِ سماعت چیف جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ ہم چاہتے ہیں جو بھی بہتری ہو، اس ملک کے لیے ہو۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر یہ ملک ہے تو ہم ہیں، ہماری بھی عزت اس ملک سے ہے اور سب سے پہلے ملک آتا ہے۔عدالت نے اس کیس کو اسی نوعیت کے دیگر کیسز کے ساتھ یکجا کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ خبریں