اہم خبریں

ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ کم،خیموں، کینوس ، ترپال کی برآمدات میں اضافہ

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان میں خیموں، کینوس اور ترپال کی برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں کمی آئی۔ٹیکسٹائل کی برآمدات کم ہو کر 13,709.287 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 14.22 فیصد کم ہیں۔ جولائی تا اپریل خام روئی کی برآمد میں 103.09 فیصد کی نمو دیکھی گئی جسکی مالیت 6.577ملین ڈالر سے بڑھ کر 13.357ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔خیموں، کینوس اور ترپال کی برآمد سالانہ بنیاد پر 28.09 فیصد اضافہ سے 91.19568ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ سوتی دھاگہ کی برآمد سالانہ بنیاد پر 36.71فیصدکمی کے بعد 636.831 ملین ڈالر، سوتی کپڑے کی برآمد 2,005.578 ملین ڈالر سے 16فیصد کم ہوکر 1,684.723 ملین ڈالر ہوگئی۔ کاٹن (کارڈ یا کنگھی)38.97فیصد بڑھ کر 0.996 ملین ڈالر، سوت 32.79 فیصد بڑھ کر 36.303 ملین، نِٹ وئیربرآمدات 11.99فیصد بڑھ کر 4,217ملین ڈالر ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں