اہم خبریں

عمران خان کا 8 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا معاملہ ،اے ٹی سی نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 8 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا معاملہ ،انسداد دہشتگردی عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ جج راجہ جواد عباس حسن نے جاری کیا جو کہ 2 صفحات پر مشتمل ہے ۔ جاری کردہ فیصلے کے مطابق جے آئی ٹی نے عمران خان کو تفتیش میں معاونت کیلئے نوٹسز جاری کئے پراسیکیوٹر کے مطابق نوٹسز کے باوجود عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔وکیل کا کہنا ہے کہ عمران خان سکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوئے ، وکیل نے کہا کہ آئی ٹی عمران خان کو زمان پارک میں شامل تفتیش کرلے ۔ عدالت نے ،تمام فریقین کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر دلائل کیلئے 8 جون کو طلب کر لیا ۔

متعلقہ خبریں