لاہور(نیوز ڈیسک) چونگی امرسدھو میں پینٹ اور کیمیکل کی ایک دکان میں خوفناک آتشزدگی سے ایک لمحے میں لاکھوں مالیتی سامان جل کر خاکستر ۔ پینٹ سٹور میں آگ لگنے کے بعد ریسکیوکی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے بروقت اقدامات اٹھا کر آگ پر قابو پالیا۔ شارٹ سرکٹ کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
