اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ گرفتار کرنے سے عمران خان کا دماغ ٹھیک ہوجائے گا جس طرح پہلی بار گرفتار کرنے سے اس کی ٹانگ ٹھیک ہوگئی تھی جو 6ماہ سے ٹھیک نہیں ہورہی تھی،نواز شریف سے معافی مانگ کر واپس لایا جائے تو ملک ترقی کرئے گا،قوم متحد ہوگی اور سازشوں سے نکلا جاسکے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا، میاں جاوید لطیف نے کہاکہ سازش کرنے والے کرداروں کو بے نقاب کریں پاکستان کے اندر عالمی فورسز مداخلت کرتی رہیں ہیں مگر کبھی کھلے عام سازش کو سپورٹ نہیں کیا جوآج کررہی ہیں۔ 9مئی کے واقعات پر آرمی ایکٹ میں مقدمات چلائے جائیں۔عدالتوں سے ضمانتیں ملیں تو آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔
