اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بونداباندی ،موسم خوشگوار ہو گیا،آندھی اور بارش کا سلسلہ تین سے چار روز تک جاری رہنے کے امکانات ہیں، راولپنڈی ،اسلام آباد میں گرمی کی شدت تھی لیکن قدرت کی جانب سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی آگئی۔
