اسلام آباد (اے بی این نیوز )شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کے بعد دوبارہ پنجاب پو لیس نے گرفتار کر لیا،انھیں اڈیالہ جیل کے باہر ہی سے گرفتار کیا گیا، واضح رہے کہ عدالت کے حکم پر پی ٹی آئی کے راہنما کو اڈیالہ سے رہا کر دیا گیا تھا،جمشید چیمہ کو بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر کیا گیا ہے،تحریک انصاف چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد 24 ہو گئی۔میرے کپڑے مجھے پہنچا دینا شاہ محمود قریشی کا بیٹی سے مکالمہ،پولیس نے بیٹی سے ایک منٹ کی ملاقات کی درخواست در کر دی،شاہ محمود قریشی کی گاڑی راولپنڈی کچہری کی طرف روانہ ہو گئی،شاہ محمود قریشی کو وکیل ملک تیمور سے بھی بات نہ کرنے دی گئی،آپ پر پارٹی چھوڑنے کا دباو ہے ؟ صحافی کا سوال “”میں پارٹی میں تھا پارٹی میں رہونگا شاہ محمود قریشی کا صحافی کے سوال پر جواب،شاہ محمود قریشی جیل کے باہر اپنے روزمرہ استعمال کی اشیا کا بار بار پوچھتے رہے
