اہم خبریں

پرامن احتجاج سب کا بنیادی حق ہے ، وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پرامن احتجاج سب کا بنیادی حق ہے ،9مئی کو عمران خان کے حامیوں نے سرکاری اور عسکری املاک کو توڑااور آگ لگائی ،سکول،ایمبولینسزاور عام عوام کی گاڑیوں کو جلایا گیا ،کوئی بھی سیاسی جماعت دفاعی تنصیبات کو نہیں جلاتی، ان خیا لات کا اظہار وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیرنے عالمی میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ 2014میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پی ٹی وی کی عمارت پرحملہ کیا ،2014میں پی ٹی آئی کارکنان نے سینکڑوں پولیس والوں پر حملہ کیالیکن کسی کوبھی سزا نہیں ملی ،9مئی کے حملہ آوروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ،ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ،عوام کے جان ومال اوربنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں