اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک بھر میں یومِ تکریمِ شہداء پاکستان جوش و جذبے سے منانے کا عزم کیا گیا ،آئیں ہر شہید کے گھر چلیں -ہر شہید کو یاد رکھا جائے یومِ تکریمِ شہداء پاکستان کے موقع پر تمام شہری گھروں سے باہر نکلیں اور شہداء پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کریں ہم ایک خوددار قوم ہیں اور اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتےعظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں آئیے شہداءِ پاک سرزمین کی یاد میں ان کے لواحقین سے ملاقاتیں کریں اورپاکستان کے لئے دی جانے والی قربانیوں پر ان کا شکر یہ بھی ادا کریں اس کے ساتھ ساتھ شہداء کی یادگاروں پر بھی حاضری دیں اور فاتحہ خوانی اور بے مثال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ان تمام شہداء پاکستان کا۔
