اہم خبریں

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عثمان بزدار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

لاہور(نیوزڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔احتساب عدالت میں عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، عثمان بزدار کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر فاضل جج نے ناراضگی کا اظہار کیا، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ 3 گھنٹے میں ملزم کو پیش کریں ورنہ فیصلہ سنا دیں گے۔عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ سارے کاغذات نیب کو دیدیں گے، عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔فاضل جج نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع کر دی۔

متعلقہ خبریں