لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ضمانت کے باوجود شیریں مزاری کو گرفتار کرنے سے شیریں مزاری نہیں ٹوٹیں گی بلکہ اس سے دوسروں کو ہمت ملے گی۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت نئی پستیوں کی طرف جا رہی ہے،اس کی صورتحال نازک ہے ، ضمانت کے باوجود دوبارہ شیریں مزاری کو گرفتار کرنا محض ان کے جذبے کو توڑنے کی کوشش ہے لیکن شیریں مزاری نہیں ٹوٹیں گی ، اس سے دوسرے لوگوں کو ہمت ملے گی ۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک تیزی سے بنانا ری پبلک بنتا جا رہا ہے ۔
