اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے اپنی والدہ کی گرفتاری پر عمران خان کے رویے کی شدید تنقید کی ہے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایمان مزاری نے کہا کہ افسوس ہوا، میری والدہ ہمیشہ پی ٹی آئی کا دفاع کرنے اور عمران خان کا ساتھ دینے کے لئے آگے آگے رہیں جس پر میرا ان سے اختلاف تھا۔ایمان مزاری نے کہا کہ عمران خان نے میری والدہ کی گرفتاری کے پانچ سے چھ دن بعد جاکر کوئی بیان دیا اور اُن کا نام لیتے ہوئے کہا شیریں مزاری کے ساتھ غلط ہو رہا ہے۔انہوں کا کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان صاحب کو صرف اپنی اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پڑی ہوئی ہے۔
