لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کرگیے۔ہفتے کو سردار جعفر خان لغاری کا انتقال صبح 8 بجے ہوا، وہ طویل عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے منتخب ایم این اے تھے، 2018 کے الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کی نمازہ جنازہ 24 گلبرگ لاہور میں ادا کی جائے گی۔