اہم خبریں

صدرتحریک انصاف کراچی آفتاب صدیقی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے سیاست اورپارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ایک ہی دن میں پی ٹی آئی کی دوسری بڑی وکٹ گر گئی، عثمان ترکئی کے بعد آفتاب صدیقی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا،2018ء کے عام انتخابات کے بعد ڈاکٹر عارف علوی کے صدر مملکت بننے سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے آفتاب صدیقی پی ٹی آئی چھوڑ گئے،انہوں نے اعلان کیا کہ میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں نے سیاست چھوڑ دی ہے اور پارٹی عہدوں سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں