اسلام آباد (اے بی این نیوز )حج آپریشن 2023 کاآغاز،مختلف شہروں سے پروازوں کی روانگی شروع،کراچی لاہور اور فیصل آ با د سے جانے والی پروازیں مدینہ منورہ پہنچ گئیں،ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو اور قونصلیٹ کے افسران نے حجاج کرام کا استقبال کیا،اسلام آباد سے پروازآج رات جا ئے گی ، فیصل آ با د سے عا زمین حج کو وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے الوادع کیا ، اپنے خطاب میں را نا ثنا اللہ نے کہا حکومت نے عازمین حج کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں،،،عازمین حج امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کریں،،سعودی عرب کے ساتھ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کامعاہدہ کرلیا،منصوبے سے امیگریشن کا عمل آسان ہوگا،،رواں سال پراجیکٹ سے 40 ہزار عازمین مستفید ہوں گے۔