اسلام آباد(اے بی این نیوز) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مولانا طارق جمیل صاحب کو ھسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاھے۔
آپ سب کی دعاوں اور محبت کا بھت بھت شکریہ۔??????— Yousaf Jamil (@YousafjamilMTJ) December 31, 2022
طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مولانا طارق جمیل صاحب کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے۔یوسف جمیل نے والد کے لیے فکر مند ہونے اور دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا بہت بہت شکریہ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل یوسف جمیل نے والد کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی تھی۔مولانا طارق جمیل عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے، کینیڈا میں مولانا طارق جمیل کی انجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔