اہم خبریں

نو مئی کو منصوبہ بندی کے تحت قومی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: احسن اقبال

ناروال(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سول علاقوں میں حملہ آور شرپسندوں پر سول عدالتوں میں اور دفاعی اداروں و تنصیبات پر حملے کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔عمران خان نے اپنے حمایتوں کے ذہنوں میں نفرت پیدا کی اور اس زہرآلود سیاست کا نتیجہ 9 مئی کو نکلا۔تفصیلات کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ 9مئی کو شہداکی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا اور نذرآتش کیا گیا، جناح ہاوس اور شہداکی یادگاروں پر حملہ افسوسناک ہے، عمران نیازی نے اپنے حمایتوں کو انتہا پسندی کی طرف مائل کیا، اور کہا کہ امریکا کی ڈکٹیشن کیوں لیں، یہ اپنے دور میں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے، اور موجودہ حکومت کو امپورٹڈ کہا، ملکی دشمنی میں اداروں کیخلاف مہم چلائی اور قومی اداروں پرتنقید کی، اپنے ور کے ذہنوں میں نفرت پیدا کی، اور پھر اس زہرآلود سیاست کا نتیجہ 9 مئی کو نکلا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کو منصوبہ بندی کے تحت اہداف کو نشانہ بنایا گیا، عمران خان کی گرفتاری کے بعد اہداف کو نشانہ بنانے کا کہا گیا، اور پھر جو کچھ ہوا اس کو سیاسی احتجاج نہیں کہا جاسکتا، کوئی معاشرہ احتجاج کو جلاو گھیراومیں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیتا، یہ لوگ پاکستان کو کمزور کرکے غلامی میں دھکیلنا چاہتے تھے، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ملوث افراد کوسخت سزادی جائے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اب عمران خان کی ایک آڈیو سامنے آگئی ہے، آئین توڑنے والا آج ملک میں آئین وقانون کی بات کر رہا ہے، سی پیک تباہ کرنے والا معیشت کی بہتری کی بات کر رہا ہے، ہم مائنس اورپلیس کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم سزا اور جزا پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں