کرا چی(نیوزڈیسک) مرکزی رہنما پیپلز پا رٹی و صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے عمران خان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے کہنے پر بسیں جلائی گئی، اسی کے کہنے پر تنصیبات پر حملے کروائے گئے، کچھ بھی ہو جائے عمران خان کو جیل جانا پڑے گا۔صوبائی وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سائفرکے معاملے پر قوم سے ابھی تک معافی نہیں مانگی،پہلے کہا امریکہ نے نکالا اب کہتا ہے آرمی اسٹیشمنٹ نے نکالا،اقتدار کے لالچ میں جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔صوبائی وزیراطلاعات سندھ نے عمران خان کو نمک حرام قراردیتے ہوئے کہا،آپ سے تو جنرل باجوہ کے احسانوں کا بھی پاس نہیں رکھا گیا۔ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں کوئی بھی نہیں بچاسکتا، اس کیس میں کسی گواہ کی ضرورت نہیں، عمران نیازی کی سزا کیلئے بینک اسٹیٹمنٹ ہی کافی ہے، ان کے خلاف بی آر ٹی کے کیسز ہے، اس نے اپنے محلات کو ریگولائز کروایا۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت معاشی دباومیں ہے، عمران خان نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا، ہمارا یہ سال بھی افراتفری میں گزرگیا، پاکستان پیپلز پارٹی آڈیو اور ویڈیو لیکس کے خلاف ہے، سیاستدان جیل سے نہیں ڈرتا، ہم نے باہر سے آکر گرفتاری دی۔
