اہم خبریں

عازمین حج ملک وقوم کیلئے خصوصی دعا کریں، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اپیل

فیصل آباد(نیوز ڈسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عازمین حج ملک وقوم اور مسلم امہ کیلئے خصوصی دعا کریں۔آج فیصل آباد میں حج پرواز کی روانگی سے قبل عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہا کہ اللہ اپنے مہمانوں کی دعا قریب سے سنتا ہے، عازمین حج مسلم امہ اور ملک کیلئے خصوصی دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا معاہدہ کیا اب اس منصوبے کے تحت امیگریشن کا عمل آسان ہوگا،آئندہ برس اس پراجیکٹ کو کراچی میں تک پہنچائیں گے ،رواں سال اس منصوبے کے تحت 40 ہزار عازمین مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج پاکستان کے سفیر ہیں، ہم نے عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے مکمل انتظامات کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں