لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس نے زمان پارک کے اطراف میں تعینات نفری واپس بلا لی،بند راستے بھی کھول دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں پولیس نے زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کھول دیا ،زمان پارک کے اندر اور باہر لگا کیمپ بھی اکھاڑ دیے گئے ،پولیس نے زمان پارک کو جانے والی سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز بھی ہٹا دیے ۔انتظامیہ نے مظاہرین کے منشترکرکے کلیئر کرائی گئی گرین بیلٹ پر نئے پودے بھی لگا دیے ۔
