اہم خبریں

پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، غلام سرور کی تردید

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سینئر رہنما تحریک انصاف غلام سرور خان کی پارٹی چھوڑنے کی تردید ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان پر حملہ، پاکستان پر حملہ ہے۔جن لوگوں نے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا ان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔ غلام سرو ر خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی معاملات سیاسی طور پر حل کئے جانے چاہیں، تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔

متعلقہ خبریں