لاہور( نیوزڈیسک) پنجاب کے دل لاہور کے متعددیوٹیلیٹی سٹورز سے سستا آٹا غائب ،عوام کی یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر لمبی قطاریں،گرمی میں خواتین کیلئے قطاروں میں کھڑا رہنا مشکل ۔ کئی بے ہوش ہوگئیں۔خواتین کا کہنا ہے کہ گھنٹوں بیٹھنے کے باوجود آٹا فراہم نہیں کیا جاتا۔بدترین مہنگائی نے متوسط طبقے کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ عوام کی چیخیں نکال دیں۔ خواتین کو بھی یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر قطار میں بیٹھنے پر مجبور کردیا۔
