کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز ہوگیا،پہلی پرواز 328عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق آج صبح پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 773 کراچی سے 328 عازمین کو لے کر مدینہ روانہ ہوئی ، چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے امان اللہ قریشی نے دیگر حکام کے ہمراہ عازمین حج کو رخصت کیا۔ آج کراچی ،اسلام آباد اور فیصل آباد سے مختلف پروازوں کے ذریعے 700 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب روانہ ہونگے ۔ پی آئی اے 320 خصوصی حج اور شیڈول پروازوں کے ذریعے چلائی جائیں گی ،حج آپریشن کی پروازیں کراچی لاہور، اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ، کوئٹہ، فیصل آباد سکھر اور رحیم یار خان سے چلائی جائیں گی۔
