اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوااجمل وزیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق اجمل وزیر نے یہ اعلان ہفتہ کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں، کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ پارٹی قائدین سے ناراضی تھی،پی ٹی آئی نہیں چھوڑی۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھ زیادتی برداشت کی لیکن ملک کے ساتھ ناقابل برداشت ہے۔
