ملتان(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ملتان میں گھر پر پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا، پولیس نے کہا ہے کہ زین قریشی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 10 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے رہائی کی مشروط پیشکش ماننے سے انکار کردیا،ملتان میں پولیس نے گزشتہ رات شاہ محمود قریشی کے گھر پر ان کے بیٹے زین قریشی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، پولیس کا کہنا تھا کہ زین قریشی کے پرسنل سیکریٹری ، ڈرائیور اور ایک ملازم کو حراست میں لیا گیا ۔