ژوب (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ نامعلام افراد کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ، انسداد دہشت گردی ، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے ہوا تھا جس میں 6 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ حملہ آور مارا گیا تھا، جس کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا تھا ، سی ٹی ڈی واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
