لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 123 افراد کی نظربندی کے احکامات معطل کر دیے۔آج لاہور ہائیکورٹ میں فیصل آباد سے 123 پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس انوارالحق نے کی ۔ یہ درخواست فرخ حبیب نے جمع کرائی تھی۔ فرخ حبیب کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ نے کہا کہ فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے درجنوں افراد کو گرفتاری کے بعد نظر بند کیا گیا گرفتاری اور نظر بندی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ان احکامات کالعدم قرار دے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی کے 123 افراد کی نظر بندی کے احکامات کو معطل کردیا۔
