اہم خبریں

عمران خان نے اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے کیوں ڈرتا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے کیوں ڈرتا ہے ۔ عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے ۔ پوری قوم 9مئی کے واقعات پر رنجیدہ ہے ۔ عمران خان سے جب حساب مانگا گیا تو سرکاری اور فوجی املاک پر حملہ کروادیا۔ فرانسیسی چینل نے عمران خان کا پروپیگنڈا بے نقاب کیا۔ آرٹیفیشل انٹلیجنس کے ذریعےخاتون کی تصویر لگا کر اداروں کو بدنام کرنے کیلئے ٹوئٹ کیا گیا ۔ سانحہ 9 مئی کی مذمت ڈرامہ بازی ہے ۔ حساس تنصیبات پر حملے کی ابھی تک مذمت نہیں کی گئی۔ عمران خان نے لوگوں کے بچوں کو ورغلا کر ریاست پر حملہ کروایا ۔ عوام بھیڑ بکریاں نہیں ہیں ۔ ریاست مدینہ کے دعویداروںنے لوگوں کو اذیت پہنچائی ۔ 14 ماہ زمان پارک میں حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی

متعلقہ خبریں