لاہور(نیوزڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی ٹی آئی خواتین کی گرفتاری کیلئے سخت احکامات صادر کردیئے۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث پی ٹی آئی کی خواتین کو ہر صورت گرفتار کریں گے۔حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں ہوسکتیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے،۔نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ گرفتار خواتین کو لیڈیز پولیس اسٹیشن میں رکھا جائے گا ۔اے ٹی سی دفعات کے تحت درج مقدمات میں خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ کے مطابق مرد پولیس اہلکار خواتین کو گرفتار نہیں کریں گے بلکہ خواتین پولیس اہلکار انہیں حراست میں لیں گی۔پنجاب بھر میں 9 مئی کے 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین مطلوب ہیں۔
