اہم خبریں

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی(نیوزڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما پر عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کیس میں بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عمران اسماعیل پر عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کے دوران کراچی میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے ۔ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں