اہم خبریں

پاکستانی اداروں میں بیٹھے لوگ ملک دشمن عناصر کے سہولت کار ہیں، جاوید لطیف

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ووفاقی وزیرجاوید لطیف نےپیر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی طاقتیں مداخلت کررہی ہیں آج جس طرح وہ قوتیں کھل کر سامنے آگئیںار پاکستان کے اندر ریاستی اداروں میں بیٹھے لوگ جو ان کیلئے سہولت کاری کا کردار ادا کررہے ہیں وہ اب کسی سے پوشیدہ نہیں رہا ۔کیا اس سے قبل کسی طاقتور ملک میں اتنی بڑی تعداد میں کسی ممبران نے خط لکھا ۔ جب نوازشریف کو طیارہ اغوا کیس میں جس طرح پھنسایا گیا تھا ، اور جس طرح نوازشریف پر مقدمات کئے گئے ، جس طرح ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی قتل کرکے مارشل لا لگایا گیا تھا کیااس وقت اس طرح پاکستان مخالف قوتوں کے خطوط آئے ۔اور کیا اس وقت پاکستان کے خیر خواہ ممالک کی آواز کو سنا گیا ۔ آج جو کچھ پاکستان کیساتھ ہورہا ہے ۔ عالمی مالیاتی ادارے جس طرح پاکستان کیساتھ سیاست نہیں کررہے ۔ اتنی کڑی شرائط پر معاہدے کئے جارہے ہیں تاکہ پاکستانی عوام کو ریلیف نہ دیا جاسکے ۔ کیا پاکستانی اداروں میں بیٹھے لوگوں کے جس طرح فیصلے آرہے ہیں انہوںنے کبھی دہشتگردوں کیخلاف ایسے فیصلے دیئے ۔ کیا قومی اداروں بیٹھے لوگ جو خود سیاست نہیں کرسکتے ۔ سیاست نہیں کروا رہے ۔

متعلقہ خبریں