اہم خبریں

پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ منفی سے بھی گرنے کا خطرہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) رواں مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 5.01فیصد مقرر تھا تاہم سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث جی ڈی پی گروتھ متاثر ہونےکا خدشہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اس سے نمٹنے کیلئے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 22 مئی کو طلب کرلیا جس میں رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی جائے گی۔ اس سے قبل 18مئی کو بلایا گیا نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس موخر کر دیا گیا تھا۔ سیلاب سے زراعت ،لائیو اسٹاک اور کاروبار کافی حد تک متاثر رہے، بڑی صنعتوں کی گروتھ منفی سے کراس کر چکی ہے۔ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ بہت ہی کم یا منفی میں جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ6.0فیصد ،آئی ایم ایف نے جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 0.5 فیصد ، ورلڈ بینک نے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 0.4 فیصد لگایا تھا۔

متعلقہ خبریں