اہم خبریں

دہشت گرد عناصر ملک میں انتشار کے خواہاں ہیں،وزیر داخلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)دہشت گرد عناصر ملک میں انتشار کے خواہاں ہیں،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ امیر جماعت اسلامی اس حملے میں محفوظ رہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ہر گز کامیاب نہ ہونے دیں گے، انہوں نے ژوب بلوچستان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی،وزیر داخلہ نے سیکریٹری داخلہ سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ خبریں