کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ 19مئی آج سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کرکٹ کپ میں میں پاکستان کی بہترین خواتین کرکٹ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ان مقابلوں کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو محدود اوورز کی کرکٹ کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے ۔ پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ کی تیاری میں بھی مدد ملے گی ، پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں تیرہ میچوں کھیلے جائیں گے ، جس کے دو مرحلے ہونگے ، چار ٹیمیں رائونڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گی جبکہ تین ٹیمیں ون ڈے میچوں میں مدمقابل ہونگی ،یہ میچز ڈبل رائونڈ رابن لیگ کے تحت کھیلے جائیں گے جس کا فائنل چار جون کو ہوگا۔ ترجمان کرکٹ بورڈ نے نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا ہے،فاتح ٹیم کو دس لاکھ روپے جبکہ رنراپ کو پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔
